ہزارہ یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہزارہ یونیورسٹی میں طلبہ اور طالبات کےلئے اخلاق ملبوسات لازمی قرار دیا گیا۔
جامعہ کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ کے اندر طالبات میک اپ اور جیولری کے استعمال پر پابندی لگادی گئی طلباو طالبات یونیورسٹی میں شرٹ اور فٹ جینز بھی پہن کر نہیں آسکتے۔
میل سٹوڈنٹس کا لمبے بال اورفینسی ڈیزائن کی داڑھی رکھنے پر بھی پابندی ہو گی۔ یونیورسٹی سٹاف بھی ٹائٹ جینز اور جیولری ڈیوٹی کے دوران نہیں پہن سکتے۔
تمام طلبہ یونیورسٹی کے اندر ضابطہ اخلاق کا خیال رکھیں بصورت دیگر کارروائی ہوگی۔