شوبز انڈسٹری کو چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین مفتی انس سے شادی کر لی.
ثناء خان بالی ووڈ میںپہلی اداکارہ نہیںہیںجنہوں نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہا ہو ان سے پہلے فاطمہ ثناء شیخ بھی اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی کر چکی ہیں.
بالی ووڈ انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیر باد کہنے والی سابق اداکارہ ثناء خان نے گجرات میں عالم دین انس کے ساتھ نکاح کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ثناء خان اپنے شوہر کے ساتھ حجاب میں سفید رنگ کے عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں جب کہ ان کے شوہر مفتی انس نے بھی سفید رنگ کا کُرتا پاجاما پہنا ہوا ہے۔ ایک اور ویڈیو میں وہ اپنی شادی کا کیک بھی کاٹتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
Congratulations 🎊🎉 Sana Khan for her new beginning ❤️ @sanaak21 #nikah pic.twitter.com/Ln8riSAmeG
— ZEESH🔥N | زيشان (@KhanZeesh7n) November 21, 2020
واضح رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ میں اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے اس اقدام کو خوب سراہا گیا اور سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سکون اور خوشی عطا کرے اور ہم سب کی رہنمائی فرمائے۔