سعودی حکومت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی تقسیم کا عمل آئندہ ماہ دسمبر سے کردیا جائے گا، امدادی کاموں کیلئے مملکت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹرالربیعہ نے جمعہ کے روز جاری بیان میں کہا ہے کہ مملکت ان ابتدائی ممالک میں شامل ہوگا جو اعلیٰ معیار کی کورونا ویکسین حاصل کریں گے۔
ویکسین کی تقسیم کے حوالے سے ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا تھا کہ اس بارے میں قوی امید ہے کہ رواں برس دسمبر کے اختتام سے قبل کورونا ویکسین کی تقسیم کا آغاز کردیا جائے گا۔
ڈاکٹر الربیعہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری اور اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے لیے مالی معاونت کرتا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کام کرتا ہے، امدادی کاموں کے حوالے سے مملکت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے۔ ہم انسانی ہمدردی کے امور کی انجام دہی کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کام کرتے ہیں۔