Quran

بیلجیئم میں شرپسندوں‌کی طرف سے قرآن مجید کو شہید کرنے کی سازش ناکام

بیلجیئم میں پولیس نے پانچ شرپسندوں کو گرفتار کر لیا، جو قرآن پاک کو شہید کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے.

پولیس کے مطابق ان افراد کا تعلق ڈنمارک کے انتہا پسند گروہ سے ہے جنہیں حراست میں لینے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا ہے. اپنے فیس بک پیج کے مطابق یہ گروہ خود کو ’اسٹرام کرس‘ کہتا ہے جس کا مطلب شدت پسند ہے۔

اس گروہ کا سربراہ راسمس پیلوڈِن ہے جو ڈنمارک میں اسلام مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے اور مسلم تارکینِ وطن کے شدید خلاف بھی ہے۔ اس سے قبل فرانس بھی پیلوڈِن کو گرفتار کرکے بے دخل کرچکا ہے۔

بیلجیئم پولیس کے مطابق اسٹرا م کرس مولن بیک کے علاقے میں قرآنِ پاک کو نذرِ آتش کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی جہاں مراکشی مسلمانوں کی بڑی آبادی موجود ہے۔ پولیس نے اپنے ذرائع سے اس منصوبے کا راز فاش کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیلوڈِن اور ان کے گروہ کو جرمنی میں بھی نفرت پھیلانے والا قرار دیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں